آپریشن ردالفساد کے تحت مانسہرہ میں 2 مطلوب دہشتگرد گرفتار ، آئی ایس پی آر

آپریشن ردالفساد سکیورٹی فورسز مانسہرہ آپریشن آئی ایس پی آر
۱۲ مارچ, ۲۰۱۹ ۷:۰۷ شام

 راولپنڈی (92 نیوز) آپریشن ردالفساد کے تحت سکیورٹی فورسز نے مانسہرہ میں آپریشن کیا جس دوران 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار کر لیئے گئے۔

آپریشن ردالفساد کے تحت انٹیلی جینس ایجنسیوں نے بڑی کامیابی حاصل کر لی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز اور پولیس نے مانسہرہ میں خفیہ اطلاعات پر کامیاب آپریشن کے دوران ہزارہ میں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد تین ساتھیوں سمیت گرفتارکر لیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد پولیس اور فوجی قافلوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ گرفتار دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور امام بارگاہ پر حملوں میں بھی مطلوب تھے۔

تازہ ترین ویڈیوز