آمدن سے زائد اثاثے، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج کی درخواست ضمانت منظور


نیب کراچی
۱۳ دسمبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۴۳ شام

 کراچی (92 نیوز) آمدن سے زائد اثاثے کے کیس میں سندھ ہائیکورٹ میں اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج کی درخواست ضمانت منظور ہو گئی۔

عدالت نے دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت کی بھی توثیق کر دی۔ ملزمان کو 10،10 لاکھ روپے کے مچلکے اور پاسپورٹس جمع کرانے کا حکم دے دیا گیا۔

عدالت نے دیگر ملزمان آغا مسیح الدین خان ، طفیل احمد ، مٹھا خان اور دیگر کی عبوری ضمانت کی توثیق کر دی۔ ملزمان میں شمشاد خاتون ، اسلم پرویز ، ذولفقار علی ، گلزار احمد اور شکیل احمد بھی شامل ہیں۔

آغا سراج درانی و دیگر کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے ۔ ریفرنس میں آغا سراج درانی کے اہلیہ اور 4 بیٹیاں ، 2 بیٹے مفرور ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز