Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس ، آغا سراج درانی کے خلاف ٹرائل تیز کرنے کا حکم

آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس ، آغا سراج درانی کے خلاف ٹرائل تیز کرنے کا حکم
October 12, 2019
 کراچی (92 نیوز) آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں اہم پیشرفت ہو گئی۔ احتساب عدالت نے آغا سراج درانی کے خلاف ٹرائل تیز کرنے کا حکم دے دیا۔ اہلیہ، بیٹے اور بیٹیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مفرور ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو انہیں ریفرنس سے الگ کر دیا جائے گا۔ عدالت نے شناختی کارڈز بلاک کرنے کا بھی حکم دیدیا اور آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کر لی۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں سراج درانی انجان بن گئے اور سیاسی ہلچل سے لاعلمی کا اظہار کر دیا۔ انہوں نے کہا دھرنے کا کوئی علم نہیں، لوگ اسلام آباد جائیں گے تو پتہ چلے گا۔ اس سے قبل دوران سماعت پولیس اور جیالوں میں سامنا ہوا۔ جیالوں کو عدالت میں داخل ہونے سے روکا گیا تو سراج درانی کمرہ عدالت سے اٹھ کر گیٹ پر آگئے، پولیس اہکاروں پر برہمی کا اظہار کر دیا۔ سراج درانی نے کہا آپ انہیں اندر کیوں نہیں چھوڑ رہے تو پولیس اہلکاروں نے جواب دیا غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہے۔ اسپیکر جیالوں کو اپنے ساتھ اندر لے آئے۔