Thursday, January 28, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آصف علی زرداری کی مشکلات میں اضافہ ، پارک لین کا ضمنی ریفرنس دائر

آصف علی زرداری کی مشکلات میں اضافہ ، پارک لین کا ضمنی ریفرنس دائر
August 18, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کی مشکلات بڑھنے لگیں ۔ نیب راولپنڈی نے پارک لین کا ضمنی ریفرنس دائر کر دیا۔ ضمنی ریفرنس میں مزید دو ملزمان نامزد کیئے گئے ، مجموعی تعداد 19 ہو گئی۔ نجی بینک کے دو ملزمان ضمنی ریفرنس میں ملزم نامزد ہیں۔ ضمنی ریفرنس احتساب عدالت اسلام آباد میں دائر کیا گیا۔ ضمنی ریفرنس میں کرپشن کی رقم 1.5 بلین سے بڑھ کر 3.74 بلین جبکہ ‏‏وعدہ معاف گواہان کی تعداد بھی بڑھ گئی۔ ریفرنس کےمطابق آصف زرداری اور بلاول بھٹو پارک لین میں 25-25 فیصد کے شراکت دارہیں۔ آصف ‏‏زرداری اور بلاول بھٹو نیب کے سامنے شراکت داری کا اعتراف کر چکے ہیں۔ اقبال میمن اور یونس ‏قدوائی ‏بھی پارک لین میں شئیر ہولڈر تھے۔ گواہوں نے بیان میں بتایا کہ تمام ‏معاملات پارک لین کی انتظامیہ کے ‏کہنے پر کرتے رہے۔ ایڈیشنل رجسٹرار ایس ای سی پی کے افسران ‏نے پارک لین کے معاہدوں، جعلی ‏دستاویزات ‏میں مدد کی۔ جعلی دستاویزات پر پارک لین کمپنی نے قرض لیا اور پھر قرضہ واپس کرنے سے ‏انکار کر دیا۔ احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں آصف علی زرداری سمیت دیگر ملزمان پر دس اگست کو فرد جرم ‏عائد کی تھی۔ عدالت نے نیب ‏کے گواہان یکم ستمبر کو طلب کر رکھے ہیں۔