آصف زرداری کی صحت بدستور خراب، نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا


آصف زرداری، صحت ، خراب، میڈیکل بورڈ ، تشکیل
۰۷ دسمبر, ۲۰۱۹ ۹:۳۰ دن

 اسلام آباد (92 نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت بدستور خراب ہے۔ ان کے لیے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔

ڈاکٹر شجی صدیقی میڈیکل بورڈ کی سربراہی کریں گے ۔ ترجمان پمز کے مطابق آصف زرداری جس ڈاکٹر کا کہیں گے، میڈیکل بورڈ اسکی معاونت لے گا ۔

ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر ساجد، ڈاکٹر نذیر بھٹی اور ڈاکٹر مظہر بادشاہ شامل ہیں جبکہ میڈیکل بورڈ عدالتی حکم کی روشنی میں ڈاکٹر عاصم سے بھی مشورہ لے گا ۔

تازہ ترین ویڈیوز