Saturday, April 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آصف زرداری نے نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن کا سینیٹ انتخابات میں سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا

آصف زرداری نے نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن کا سینیٹ انتخابات میں سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا
March 4, 2021

کراچی (92 نیوز) آصف زرداری نے نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور دونوں رہنماوں کا سینیٹ انتخابات میں سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

ذرائع کے مطابق تینوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ یوسف رضا گیلانی ہمارے مشترکہ امیدوار تھے۔ اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ حکومت پر دباؤ میں اور اضافہ کیا جائے۔

ذرائع نے بتایا کہ فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم کے استعفے اور نئے انتخابات کا مطالبہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مزید ارکان ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ یہ عوامی حکومت نہیں اس سے جان چھڑائیں گے۔