آصف زرداری منظر عام سے غائب، سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم


آصف زرداری ، منظر عام ، غائب ، سوشل میڈیا ، افواہوں ، کراچی ، 92 نیوز
18 مئی, 2020 7:54 شام

کراچی (92 نیوز) آصف زرداری منظر عام سے غائب ہونے پر سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم ہوگیا، طرح طرح کی چہ میگوئیاں ہونے لگیں۔

پیپلزپارٹی سوشل میڈیا کی خبروں کی تردید کررہی ہے لیکن  نیوز کانفرنس نہ کوئی  ویڈیو پیغام اور پارٹی کی جانب سے آصف زرداری کی تصاویر تک شیئر نہ کرنا معاملات گھمبیر بنا رہا ہے۔

سوشل میڈیا کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے آصف زرداری بالکل ٹھیک ہیں، سابق صدر کے ترجمان عامر فدا پراچہ نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سوشل میڈیا پر شوشہ چھوڑا جا رہا ہے، آصف زرداری کو بہت سی بیماریاں ہیں، ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا کہ ان کی صحت پہلے سے بہتر ہو رہی ہے۔

آصف زرداری کی ایک تصویر سارے معاملے کو حل کر سکتی ہے  اس سوال پر عامر فرید پراچہ نے  سابق صدر سے بات کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

سینئر پی پی رہنماء سلیم مانڈوی والا نے سوشل میڈیا کی خبروں کو آصف زرداری کیخلاف پراپیگنڈہ قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کسی اور کیلئے نہیں تو جیالوں کا اضطراب کم کرنے کیلئے آصف زرداری کی کوئی ویڈیو یا تصاویر جاری کرے۔

تازہ ترین ویڈیوز