آصف زرداری طبی بنیادوں پر رہائی کے بعد پمز سے گھر روانہ


آصف زرداری ‏ جیل سے رہائی ‏ رہائی ملنے کا مکان ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز سابق صدر ‏ شریک چیئرمین ‏ پاکستان پیپلزپارٹی‏ سب جیل
۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۴:۳۸ شام

راولپنڈی (92 نیوز) سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری طبی بنیادوں پر رہائی کے بعد پمز سے گھر روانہ  ہوگئے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کے ضمانتی مچلکے منظور کرتے ہوئے روبکار جاری کی تھی ۔

گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر کو طبی بنیادوں پر ضمانت دی تھی ، جس کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کیا گیا ، آصف علی زرداری کی ضمانت ایک کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی تھی ۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آصف زرداری شکاری ہیں ، باہر آکر  کھلاڑی کا شکار کریں گے ۔

تازہ ترین ویڈیوز