آصف زرداری طبیعت کی ناسازی پر پمز اسپتال منتقل

آصف زرداری ، طبیعت ، ناسازی ، پمز ، اسپتال ، منتقل
۲۲ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۶:۰۰ شام

اسلام آباد (92 نیوز) آصف زرداری کو بھی طبیعت کی ناسازی پر پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ سابق صدر کو امراض قلب کے وارڈ میں داخل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سابق صدر نے مولانا کے آزادی مارچ کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ زرداری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا فضل الرحمٰن ضرور کامیاب ہونگے۔ راستوں پر کنٹینر لگنے اور گرفتاریوں کے سوال پر بولے اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔

ادھر میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت پیشی ہوئی۔ جج محمد بشیر نے سماعت کی۔

دوران سماعت آصف علی زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ نے آصف علی زرداری کو جیل میں ذاتی مشقتی فراہم کرنے کی استدعا کر دی جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کوئی باہرسے آکر خدمت نہیں کرتا۔ کل کو بیویاں بھی کہیں گی کہ جیل میں قید ان کے شوہروں کی خدمت کرنے دی جائے۔ عدالت نے سہولیات فراہمی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

عدالت نے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنس میں آصف علی زرداری اور فریال تالپورکو 12 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

آصف علی زرداری سے بلاول بھٹو اور آصفہ سمیت پارٹی کے دیگر رہنمائوں نے ملاقات بھی کی۔ میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سماعت سے پہلے کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر جیالا وکیل آپے سے باہر ہو گیا اور پولیس اہلکاروں سے گالم گلوچ کرتا رہا۔ پیشی کے بعد آصف علی زرداری کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا طبی معائنہ اور میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے۔

تازہ ترین ویڈیوز