Wednesday, February 24, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی میں اور ٹیسٹ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا

آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی میں اور ٹیسٹ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا
May 1, 2020
 دبئی (92 نیوز) آئی سی سی نے ٹیموں کی سالانہ رینکنگ جاری کر دی۔ آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی میں اور ٹیسٹ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی 27 ماہ بعد بادشاہت ختم ہو گئی۔ قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی میں پہلی پوزیشن برقرار نہ رکھ سکی ۔ تین درجے تنزلی کے بعد چوتھی پوزیشن پر چلی گئی۔ قومی ٹیم کو گزشتہ سال سری لنکا اور آسٹریلیا سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بری طرح  ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا جو گرین شرٹس کی رینکنگ میں تنزلی کا باعث بنا ۔ پچھلے سال قومی ٹیم کوئی ٹی ٹوئنٹی سیریز نہیں جیت سکی۔ کینگروز نے ٹیسٹ میں پہلی پوزیشن بھارت سے چھینتے ہوئے تیسری پوزیشن پر دھکیل دیا۔ پاکستان ٹیم ٹیسٹ میں ساتویں نمبر پر ہے۔ ون ڈے میں ورلڈ چیمپئن انگلینڈ کی حکمرانی برقرار ہے۔ ایک روزہ رینکنگ میں قومی ٹیم کا چھٹا نمبر ہے۔