Tuesday, March 9, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آزاد کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری

آزاد کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری
February 13, 2020
 مظفرآباد (92 نیوز) آزاد کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ سیاحتی مقام پیر چناسی نے بھی سفید چادر اوڑھ لی۔ جنت نظیر آزاد کشمیر کے پہاڑوں پر برفباری نے قدرتی حسن کو دوبالا کر دیا ہے جبکہ پیر چناسی کو چار چاند لگ گئے ہیں۔ برفباری ہوتے ہی سیاحوں نے پیر چناسی کا رخ کرلیا۔ منچلوں نے ایک دوسرے پر برف کے گولے برسائے اور روایتی دھنوں پر رقص کرکے ٹھنڈے موسم کو گرما دیا۔ سیاحت کے دلدادہ شہریوں نے پیر چناسی کے قدرتی نظاروں کی خوب تعریف کی۔ آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے وادی گریس ، لیپا ویلی میں نظام زندگی شدید متاثر ہے ۔ وادی نیلم کے بالائی علاقوں سمیت خوبصورت مقامات کی رابطہ سڑکیں بحال کر کے سیاحت کو مزید فروغ دیا جاسکتا ہے ۔