آزادی مارچ کا معاملہ ،جے یوآئی اور ن لیگی قیادت میں آج ملاقات ہوگی

آزادی مارچ کا معاملہ، جے یوآئی، ن لیگ قیادت، آج ملاقات، لاہور، 92 نیوز
۱۸ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۲:۲۰ دن

لاہور (92 نیوز) آزادی مارچ کے معاملہ پرجمعیت علمائے اسلام اور مسلم لیگ ن کی قیادت میں آج ملاقات ہو گی، مولانا فضل الرحمان شہباز شریف سے ملاقات کیلئے پشاور سے لاہور روانہ ہوگئے۔

اکرم درانی بھی جے یوآئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ ہیں، مولانا عبدالغفور حیدری پہلے سے لاہور پہنچ گئے، فضل الرحمان اور شہباز شریف آج ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز