آزادی مارچ روکنے کیلئے حکومت ان ایکشن ، پرویز خٹک کے اپوزیشن سے رابطے شروع

آزادی مارچ ، روکنے ، حکومت ، ان ایکشن ، پرویز خٹک ، اپوزیشن ، رابطے شروع
۱۷ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۵:۱۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) آزادی مارچ روکنے کیلئے حکومت ان ایکشن ہو گئی۔ پرویز خٹک نے اپوزیشن سے رابطے شروع کردیئے ۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ٹاسک ملنے پر وزیر دفاع پرویز خٹک نے مولانا فضل الرحمن اور اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے مذاکرات کے لیے رابطے شروع کر دیے ہیں ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سیاسی شخصیت کے ذریعے پرویز خٹک نے مولانا فضل الرحمن کو پیغام پہنچایا ہے تاہم مولانا فضل الرحمن نے تازہ حکومتی پیشکش کا جواب نہیں دیا ۔

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا امید ہے دو چار دن تک مذاکرات میں پیشرفت ہو جائے گی ، جلد کمیٹی بھی بنا دیں گے ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان مولانا فضل الرحمن سے براہ راست بات کرنے کے لیے مشروط طور پر تیار ہو گئے ہیں ۔ وزیراعظم نے پرویز خٹک کو ہدایت کی ہے کہ مولانا کے جائز مطالبات مانے جائیں گے ۔ مذاکرات کے دوران مولانا فضل الرحمن کا مثبت ردعمل آئے تو ٹیلیفون پر بات کی جا سکتی ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز