Sunday, April 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آرمی چیف کے پاک فوج کو سول انتظامیہ کی امداد تیز کرنے کے احکامات

آرمی چیف کے پاک فوج کو سول انتظامیہ کی امداد تیز کرنے کے احکامات
March 21, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کو سول انتظامیہ کی امداد تیز کرنے کے احکامات صادر کردیئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا ہے کہ انفرادی طور پر کورونا وائرس سے اپنا بچاؤ کرنا درحقیقت اجتماعی حفاظت کی بنیاد ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کہتے ہیں کہ ہر انفرادی حفاظتی قدم اہمیت کا حامل ہے۔ پہلے انفرادی طور پر ایک ذمہ دار شہری بننا ہے تا کہ اجتماعی سطح پر حکومتی اور اداروں کی کوششیں کامیاب ہو سکیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ حکومت اور محکمہ صحت کی وائرس کے حوالے سے ہدایات پر عمل کرے۔ ایسا کرنے سے ہی قومی کوشش کامیاب ہو گی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کوئی بھی خطرہ ایک ذمہ دار اور پرعزم قوم کو شکست نہیں دے سکتا جیسا کہ چین نے کر دکھایا ہے۔ پاک فوج قومی کوشش کا حصہ ہوتے ہوئے اس ذمہ داری کو ادا کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم وائرس سے قوم کی حفاظت کے عمل کو مقدس فریضہ کے طور پر انجام دیں گے۔ انفرادی نظم و ضبط اور باہمی تعاون تمام اداروں کی کوششوں کو یکجا کرے گا۔