Saturday, April 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آرمی چیف کی اے جے کے میں زلزلہ متاثرین کی ریسکیو آپریشن میں سول انتظامیہ کی مدد کی ہدایت

آرمی چیف کی اے جے کے میں زلزلہ متاثرین کی ریسکیو آپریشن میں سول انتظامیہ کی مدد کی ہدایت
September 24, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اے جے کے میں زلزلہ متاثرین کی ریسکیو آپریشن میں سول انتظامیہ کی مدد کی ہدایت کر دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی ایوی ایشن اور میڈیکل ٹیمیں روانہ ہو گئیں۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1176465722865856512 لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے ۔ زلزلے کے جھٹکے بہت دیر تک محسوس کیے گئے۔ لوگ کلمے کا ورد کرتے عمارتوں سے باہر نکل ائے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر5.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر زیرمین تھی۔ زلزلے کا مرکز جہلم سے 5 کلومیٹر شمال تھا۔ ادھر میرپور آزاد کشمیر میں عمارت اور جہلم میں گھر کی دیوار گر گئی۔ کئی سڑکیں مکمل طور پر تباہ جبکہ متعدد بسیں اور گاڑیاں الٹ گئیں۔ حادثات میں 70 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔