آرمی چیف کی ایرانی آرمی چیف اور سیکرٹری سپریم قومی سلامتی کونسل سے ملاقات

آرمی چیف ، ایرانی سیکرٹری سپریم قومی سلامتی کونسل ، ایڈمرل علی شامخانی ، ملاقات ://urdu.92newshd.tv/%d8%a2%d8%b1%d9%85%db%8c-%da%86%db%8c%d9%81-%d8%b3%db%92-%d8%aa%d8%b1-%da%a9-%da%a9%d9%85%d8%a7%d9%86%da%88%d8%b1-%da%a9%db%8c-%d9%85%d9%84%d8%a7%d9%82%d8%a7%d8%aa%d8%8c-%d8%b9%d9%84%d8%a7%d9%82%d8%a7/
۱۹ نومبر, ۲۰۱۹ ۴:۵۱ شام

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایرانی آرمی چیف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی اور سیکرٹری سپریم قومی سلامتی کونسل ایڈمرل علی شامخانی سے ملاقات کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی کے ماحول ، دو طرفہ تعلقات، دفاعی تعاون اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 آرمی چیف ، ایرانی سیکرٹری سپریم قومی سلامتی کونسل ، ایڈمرل علی شامخانی ، ملاقات

قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمانڈر ترک مسلح افواج جنرل یسار گلرنے ملاقات کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور کمانڈر ترک مسلح افواج کے درمیان ملاقات میں علاقائی سلامتی صورتحال، دو طرفہ دفاعی تعاون میں وسعت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ترک کمانڈر جنرل یسار گلرنے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاک آرمی کے کردار کو سراہا۔

اس سے چند روز قبل چینی پیپلز لبریشن آرمی کے ڈپٹی کمانڈر نے بھی آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

تازہ ترین ویڈیوز