Wednesday, May 12, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آرمی چیف کا کراچی کور فارمیشنز، سندھ رینجرز کا دورہ، مشقیں دیکھیں

آرمی چیف کا کراچی کور فارمیشنز، سندھ رینجرز کا دورہ، مشقیں دیکھیں
December 27, 2019
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کا دورہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سرحدی علاقے میں کراچی کور فارمیشنز، سندھ رینجرز کا دورہ کیا اور سپاہ کی تیاریوں کو سراہا۔ [caption id="attachment_258799" align="alignnone" width="900"]آرمی چیف، کراچی کور فارمیشنز، سندھ رینجرز، دورہ، مشقیں دیکھیں، راولپنڈی، 92 نیوز آرمی چیف کا کراچی کور فارمیشنز، سندھ رینجرز کا دورہ، مشقیں دیکھیں[/caption] ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سرحدی علاقے میں کراچی کور فارمیشنز اور سندھ رینجرز کا دورہ کیا اور کسی بھی روایتی خطرے کیخلاف سپاہ کی تیاریوں کو سراہا ہے۔ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چند روز قبل لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا تھا اور سی ایم ایچ مظفر آباد میں بھارتی اشتعال انگیزیوں سے زخمی ہونے والوں کی عیادت کی تھی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار کا کہنا تھا امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ مادر وطن کے دفاع کیلئے ہر جارحیت کا سامنا کرنے کی صلاحیت ہے۔