Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آرمی چیف کا چین کے سفیر ژاؤ جنگ کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ

آرمی چیف کا چین کے سفیر ژاؤ جنگ کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ
September 18, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چین کے سفیر ژاؤ جنگ کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق عشائیہ کے دوران دو طرفہ تعاون، علاقائی سلامتی ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چینی سفیر کی خدمات پر اظہار تشکر کیا۔ آرمی چیف نے چینی سفیر کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، دفاع و سلامتی امور میں تعاون کو سراہا۔ سپہ سالار نے کورونا وباء اور مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت پر بھی اظہار تشکر کیا۔ چینی سفیر نے علاقائی سطح پر پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا اور تسلیم کیا۔ ژاؤ جنگ نے باہمی سفارتی تعاون کو وسعت دینے میں کردار ادا کرنے کا عزم کیا۔