آرمی چیف کا قومی ریڈیو، ٹیلی مواصلات کارپوریشن ہری پور کا دورہ


آرمی چیف، قومی ریڈیو، ٹیلی مواصلات کارپوریشن ہری پور، دورہ، راولپنڈی، 92 نیوز
۲۴ جنوری, ۲۰۲۰ ۷:۱۶ شام

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی ریڈیو، ٹیلی مواصلات کارپوریشن ہری پور کا دورہ کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جدید ترین الیکٹرانک وارفیئر اینڈ گراؤنڈ سرویلنس ٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق این آر ٹی سی مقامی سطح پر مسلح افواج کیلئے الیکٹرانک وار فیئر آلات، ریڈارز تیار کرتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے گزشتہ 3 سال کے دوران ادارے کے کلیدی کردار، کاوشوں کو سراہا، این آر ٹی سی کے جدت بھرے اقدامات میں ہر ممکن تعاون فراہم کی جائے گی۔

تازہ ترین ویڈیوز