Friday, December 4, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آرمی چیف کا سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ، شاہ سلمان کی خیریت دریافت کی

آرمی چیف کا سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ، شاہ سلمان کی خیریت دریافت کی
July 24, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی خیریت دریافت کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شاہ سلمان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سعودی فرمانروا پتے کے آپریشن کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

رابطہ کیجیے