Tuesday, March 9, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آرمی چیف کا بلاول بھٹو کو ٹیلی فون، کراچی کی صورتحال پر بات چیت

آرمی چیف کا بلاول بھٹو کو ٹیلی فون، کراچی کی صورتحال پر بات چیت
October 20, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف نے بلاول بھٹو کو ٹیلی فون کیا اور کراچی کی صورتحال پر بات چیت کی۔ بلاول بھٹو نے فوری ایکشن پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا اور کہا آرمی چیف کے شفاف انکوائری کرانے کے اعلان کو سراہتے ہیں۔ بلاول نے آرمی چیف سے کراچی واقعے پر نوٹس کا مطالبہ کیا تھا۔ بلاول بھٹو نے کہا اگر میری پولیس کی عزت نہیں ہو گی تو کام کیسے ہو گا؟ پولیس افسروں کی عزت کا سوال بن گیا، سب سوال کر رہے ہیں آئی جی کے گھر کا کس نے گھیراؤ کیا؟ مریم اور صفدر کے ساتھ جو ہوا انتہائی شرمناک ہے۔ سندھ حکومت اپنی پولیس کے ساتھ کھڑی ہے۔