Friday, March 5, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آرمی چیف سے قائم مقام امریکی ناظم الامور کی ملاقات، باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے قائم مقام امریکی ناظم الامور کی ملاقات، باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال
January 23, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قائم مقام امریکی ناظم الامور کی ملاقات ہوئی، آئی ایس پی آرکے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے اُمید کا اظہارکیا کہ نئی امریکی انتظامیہ کے دورمیں پاک،امریکا تعلقات مزیدمستحکم ہوں گے۔

امریکی ناظم الامور نے خطے کو تنازعہ سے بچانے کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل میں پاکستان کا فراہم کردہ تعاون کلیدی ہے، افغانستان میں قیام امن کے مشترکہ مقصد کیلئے امریکی تعاون جاری رہے گا۔