Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آرمی چیف سے سعودی بری فوج کے کمانڈر کی ملاقات، علاقائی سلامتی سمیت اہم اُمور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے سعودی بری فوج کے کمانڈر کی ملاقات، علاقائی سلامتی سمیت اہم اُمور پر تبادلہ خیال
March 25, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی بری فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون سمیت امور پر گفتگو کی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی بری فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون، سکیورٹی اور فوجی تربیتی اُمور پر گفتگو کی گئی۔

ترجمان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فہد نے افغان امن سمیت علاقائی امن و استحکام کیلئے پاک آرمی کی کاوشوں کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈر سعودی بری فوج کے پاک آرمی کی کاوشوں کو سراہنے پر اظہار تشکر کیا۔