Sunday, January 24, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد کی قیادت میں وفد کی ملاقات،علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد کی قیادت میں وفد کی ملاقات،علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال
September 14, 2020
  راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں افغان امن عمل، علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں جاری افغان امن عمل، علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی نمائندہ خصوصی نے جاری افغان مفاہمتی عمل میں پاکستانی کردار کو سراہا۔ زلمے خلیل زاد نے کہا افغان امن عمل پاکستان کے پر خلوص اور غیر مشروط تعاون کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتا۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1305528781365547013?s=20 آرمی چیف کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان نے علاقائی امن اور ربط کا واضح اور دور رس وژن دیا۔ وزیراعظم کے وژن کو حقیقت بنانے کیلئے قومی طاقت کے تمام عناصر یکجا ہیں۔ خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کا دیرینہ خواب جلد شرمندہ تعبیر ہو گا۔