آرمی چیف سے رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کے جید علما، ڈپٹی کمانڈر چینی آرمی کی ملاقات

آرمی چیف، رائے ونڈ تبلیغی اجتماع، جید علما، ڈپٹی کمانڈر چینی آرمی، ملاقات، راولپنڈی، 92 نیوز
۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۹:۲۸ شام

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کے جید علما اور چینی پیپلز لبریشن آرمی کے ڈپٹی کمانڈر نے بھی آرمی چیف ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کے جید علما سے ملاقات میں سانحہ تیزگام کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔

آرمی چیف، رائے ونڈ تبلیغی اجتماع، جید علما، ڈپٹی کمانڈر چینی آرمی، ملاقات، راولپنڈی، 92 نیوز
آرمی چیف سے رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کے جید علما، ڈپٹی کمانڈر چینی آرمی کی ملاقات

ادھر دوسری جانب چینی پیپلز لبریشن آرمی کے ڈپٹی کمانڈر نے بھی آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات کی، باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ملکوں کے حکام کے درمیان مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل جون میں چین کی بری فوج کے کمانڈر جنرل ہان ویگو نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا تھا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تھی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دوٹوک اعلان کیا تھا کہ سی پیک پر کام جاری رہے گا اور پاک فوج مکمل سکیورٹی فراہم کرے گی۔

پاکستان کے عظیم دوست چین کے فوجی کمانڈر نے سپہ سالار سے ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال اور دہشت گردی کیخلاف جنگ اور قیام امن کیلئے پاکستان اور پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا تھا۔

تازہ ترین ویڈیوز