Saturday, April 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کنٹرول لائن کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کنٹرول لائن کا دورہ
October 21, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کنٹرول لائن کا دورہ کیا۔  ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے چھمب سیکٹر پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو لائن آف کنٹرول کی تازہ ترین آپریشنل صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں فائر بندی کی بھارتی خلاف ورزیوں، مقامی آبادی پر فائرنگ کی روش سے آگاہ کیا گیا۔ ایل او سی پہنچنے پر راولپنڈی کور کے کمانڈر لفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ سپہ سالار نے افسروں اور جوانوں کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے اگلے مورچوں پر متعین افسران اور جوانوں سے بھی ملاقات کی۔ آرمی چیف نے کہا ہر لمحہ مستعد رہتے ہوئے اپنے فرائض پوری لگن اور اخلاص کے ساتھ انجام دیں۔ ثابت قدم رہیں، فرائض خلوص نیت، جانفشانی سے ادا کریں۔