آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پاکستان آرڈننس فیکٹری واہ، ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ

۲۱ اگست, ۲۰۱۹ ۸:۰۰ شام

 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان آرڈننس فیکٹری واہ، ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے واہ نوبل کیمیکل فیکٹری میں یوریا پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔ پی او ایف واہ میں یوریا پلانٹ کا منصوبہ 8 ماہ کی انتہائی قلیل مدت میں مکمل ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیا پلانٹ کم لاگت جدید ترین سلور کیٹالسٹ ٹیکنالوجی کا حامل ہے۔ نئے پلانٹ کی تنصیب سے پیداواری لاگت میں کئی گنا کمی ہو گی۔

آرمی چیف نے پی او ایف نمائش مرکز کا بھی دورہ کیا اور نئی دفاعی مصنوعات کا معائنہ کیا۔

تازہ ترین ویڈیوز