Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا متعدد لاجسٹک تنصیبات، ورکشاپس کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا متعدد لاجسٹک تنصیبات، ورکشاپس کا دورہ
March 26, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا متعدد لاجسٹک تنصیبات، ورکشاپس کا دورہ کیا،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ورکشاپس میں موجود سہولیات، ڈھانچے کا معائنہ کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو جدید سہولیات، ترقی، گاڑیوں کی بہتری پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف ایوی ایشن بیس ورکشاپ میں طیاروں کی 200 ویں رول آؤٹ تقریب میں بھی شریک ہوئے۔

ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مقامی سطح پر ہیلی کاپٹرز کی مکمل اوورہالنگ صلاحیت کو سراہا، کلیدی کامیابیوں پر کمانڈنٹ، عملے کی انتھک کاوشوں کی تعریف کی۔