آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ترکی میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس


آرمی چیف، مدت ملازمت، 6ماہ، مشروط توسیع، چیف جسٹس، اٹارنی جنرل، اسلام آباد، 92 نیوز
۲۵ جنوری, ۲۰۲۰ ۱:۵۸ شام

راولپنڈی (92 نیوز) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترکی کے زلزلے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پیشکش کی ہے کہ امدادی کاموں میں حصہ لینے کیلئے پاک فوج کے دستے تیار ہیں۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترکی کے حالیہ زلزلے میں ہونے والے جانی نقصان شدید رنج اور غم کااظہار کیا ہے۔

ترک حکام کے نام اپنے پیغام میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کا دستہ ترکی کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں حصہ لینے کیلئے تیار ہے۔

آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے دستے میں اسپیشل ریسکیو اور ریلیف ٹیموں سمیت فیلڈ میڈیکل سہولیات بھی مدد کے لئے تیار ہیں، حکومت پاکستان کی جانب سے ترکی کو فوری تعاون اور امداد کی پیشکش پہلے ہی دی جاچکی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز