آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر شکراللہ عاطف مشل کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ افغان سفیر شکراللہ عاطف مشل ملاقات آئی ایس پی آر
۰۹ اگست, ۲۰۱۹ ۵:۵۰ شام

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر شکراللہ عاطف مشل کی ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر غور آئے۔

قبل ازیں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تھی اور افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں نے طے شدہ مشترکہ مقاصد کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا تھا ۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان دیرپا افغان امن کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے گا، پاکستان فروغ امن کیلئے اپنی بھرپور صلاحیتیں بروئے کار لائے گا۔

زلمے خلیل زاد نے افغان امن کیلئے پاکستان کی سنجیدہ کاوشوں کو سراہا تھا اور امید ظاہر کی تھی کہ دیگر ممالک بھی پاکستان کی نیک نیت کاوشوں کی تقلید کریں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز