آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اتحاد تنظیمات المدارس کے طلباء کی ملاقات

آرمی چیف، جنرل قمر جاوید باجوہ، اتحاد تنظیمات المدارس، طلباء، ملاقات
۲۱ اگست, ۲۰۱۹ ۵:۳۶ شام

 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اتحاد تنظیمات المدارس کے طلباء کی ملاقات ہوئی۔ سپہ سالار نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد دی ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  سے اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کے نمایاں و کامیاب طلباء کی جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی۔ مختلف بورڈز میں نمایاں پوزیشنز  لینے والے اتحاد تنظیمات مدارس کی 4 طالبات سمیت 13 طلباء نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا طلبہ معاشرے کا مفید شہری بننے کے لیے مزید محنت اور لگن سے کام کریں۔ سپہ سالار کا کہنا تھا کہ مدارس کو قومی تعلیمی نظام میں لانے سے طلباء کیلئے ہر شعبے میں نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے نمایاں کارکردگی کے حامل طلباء کو انعامات سے نوازا اور والدین اور اساتذہ کو ان کی بہترین خدمات پر شیلڈز بھی پیش کیں۔

 

تازہ ترین ویڈیوز