آج شہبازشریف کو گرفتار کرکے اے پی سی قرار داد کی توثیق کی گئی، نواز شریف


نوازشریف، طبی بنیادوں، سزا معطلی درخواست، سماعت آدھے گھنٹے، ملتوی، اسلام آباد، 92 نیوز
28 ستمبر, 2020 8:13 شام

لاہور (92 نیوز) سابق وزیر اعظم نوازشریف کہتے ہیں کہ آج شہبازشریف کو گرفتار کرکے اے پی سی کی قرار داد کی توثیق کی گئی۔

نوازشریف نے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ شہباز شریف نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ وہ جیل کے اندر ہوں یا باہر، اے پی سی  میں کیے گئے تمام فیصلوں پر عملدرآمد ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمیں جھکایا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز