Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آج سے ماسک نہ پہننے والوں کو 100 روپے جرمانہ ہوگا

آج سے ماسک نہ پہننے والوں کو 100 روپے جرمانہ ہوگا
November 7, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) آج سے ماسک نہ پہننے والوں کو 100 روپے جرمانہ ہوگا۔ جرمانہ کرکے 3 ماسک فراہم کئے جائیں گے۔ این سی او سی کے مطابق 20 نومبر سے ان ڈور شادی کی تقریبات پر پابندی عائد کردی جائے گی، کھلے مقام پر تقریب میں ایک ہزار مہمانوں کو شرکت کی اجازت ہوگی۔ کراچی، لاہور،اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، حیدر آباد اور دیگر حساس شہروں میں احتیاطی تدابیر کے دوسرے مرحلے کا نفاذ 31 جنوری 2021 تک رہے گا۔ سندھ میں کار میں دو سے زائد افراد کے سفر پر پابندی عائد کردی گئی، نجی و سرکاری دفاتر میں آن لائن کام کرانے اور صرف ضروری اسٹاف کو بلانے کی اجازت ہوگی۔