آج دوسرا ٹی 20، گرین شرٹس لنکا ڈھانے کے لئے تیار

آج دوسرا ٹی 20، گرین شرٹس، لنکا ڈھانے، تیار، مصباح الحق،لاہور، 92 نیوز
۰۷ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۲:۳۱ دن

لاہور (92 نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج ہوگا، گرین شرٹس لنکا ڈھانے کے لئے تیار ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کو سیریز بچانے کے لئے آج فتح درکار ہے۔

سری لنکا اور پاکستان آج دوسرے ٹی ٹونٹی میں قذافی اسٹیڈیم لاہومیں مد مقابل ہوں گے، سیریز میں رہنے کے لیے گرین شرٹس کو میچ لازمی جیتنا ہوگا جبکہ ون ڈے سیریز کی شکست کا بدلہ چکانے کیلئے سری لنکا بھی زور آزمائے گا۔

آج دوسرا ٹی 20، گرین شرٹس، لنکا ڈھانے، تیار، مصباح الحق،لاہور، 92 نیوز
آج دوسرا ٹی 20، گرین شرٹس لنکا ڈھانے کے لئے تیار

دونوں ٹیموں نے گذشتہ روزلاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس کی، قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ غلطیاں ہوئیں اس لئے پہلا میچ نہیں جیت سکے، جتنا بڑا کھلاڑی ہو واپسی پر فارم آنے میں وقت لگتا ہے، امید ہے لنکن ٹیم ٹیسٹ کھیلنے آئے گی۔

ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے میچ میں بینچ اسٹرینتھ چیک کی ہے، ٹیم میں تبدیلیاں کرنے سے فرق پڑتا ہے۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ فخر زمان نے رنز کئے ہوئے تھے اس لئے اسے آرام دیا گیا، احمد شہزاد کو اس کے اصل نمبر پر موقع دینا مقصد تھا۔

سری لنکا نے پہلے ٹی ٹونٹی میں پاکستان کو 64رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز