Monday, May 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی

آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی
January 12, 2021

دبئی (92 نیوز) آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی۔ آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ ایک درجے ترقی پا کر دوسرے نمبر پر آ گئے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی ایک  درجے تنزلی  کے بعد تیسری پوزیشن پر چلے گئے۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم کی پانچویں  پوزیشن برقرار ہے۔

باؤلرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈ دوسری اور نیوزی لینڈ کے نیل وگنر تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔ آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر جوش ہیزل ووڈ تین درجے ترقی پا کر پانچویں نمبر پر پہنچ گئے۔ ٹاپ تین باؤلرز میں کوئی پاکستانی باؤلر شامل نہیں۔

آل راؤنڈرز میں انگلینڈ کے بین اسٹوکس پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔ ٹاپ  ٹین  آل راؤنڈرز میں بھی   کوئی پاکستانی  شامل  نہیں۔