آئی سی سی نے مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا باضابطہ اعلان کر دیا


ICC
27 جولائی, 2020 1:06 شام

دبئی ( 92 نیوز) آئی سی سی نے مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا باضابطہ اعلان کر دیا، لیگ  کا آغاز30 جولائی کو انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان سیریز سے ہوگا۔

ورلڈ کپ سپر لیگ  کے ذریعے  2023 کرکٹ ورلڈ کپ  کے لیے کوالیفائی   کرنے والی ٹیموں  کا فیصلہ کیا جائے گا  ،ایونٹ میں آئی سی سی کی فل 12 ممبرز اور نیدر لینڈ کی ٹیم شامل ہو گی۔

سات ٹیمیں2023 ورلڈ کپ کے لیے  براہ راست  کوالیفائی کریں گی۔

تازہ ترین ویڈیوز