Wednesday, January 27, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آئی جی سندھ کی تعیناتی کے معاملے میں صرف رابطے کا ذریعہ تھا، عمران اسماعیل

آئی جی سندھ کی تعیناتی کے معاملے میں صرف رابطے کا ذریعہ تھا، عمران اسماعیل
February 4, 2020
 کراچی (92 نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے دعویٰ کیا کہ آئی جی سندھ کی تعیناتی کے معاملے میں صرف رابطے کا ذریعہ تھا۔ اگر مشاورت ہو جاتی تو معاملہ حل ہو جاتا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا آئی جی سندھ کے معاملے پر مشاورت کی جاتی تو یہ مسئلہ اب تک حل ہوچکا ہوتا لیکن اس کی آڑ میں گورنر کے عہدے کو کم تر نہ سمجھا جائے ۔ گورنر سندھ نے صوبائی محتسب کے اختیارات جیالی سرکار کو نہ دینے کی بھی ٹھان لی اور کہا کہ حکومت اپنا ہی احتساب کیسے کر سکتی ہے ۔ ادھر پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم پاکستان کی دوریاں ختم ہو گئیں ۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بڑی خبر سنا دی اور کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے تحفظات دور کر دیے ہیں جبکہ کراچی اور حیدرآباد کے میئرز کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے خزانے کا منہ کھولنے کا بھی یقین دلا دیا ۔ اس سے قبل گورنرسندھ نے گلستان جوہر میں ڈسپنسری کا افتتاح بھی کیا جہاں شہریوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔