آئی جی سندھ کلیم امام کا ایس ایس پی عمر کوٹ کی تبدیلی کیلئے الیکشن کمیشن کو خط


آئی جی سندھ ، کلیم امام ، ایس ایس پی ، عمر کوٹ ، تبدیلی ، الیکشن کمیشن ، خط
۲۳ فروری, ۲۰۲۰ ۵:۱۲ شام

 کراچی (92 نیوز) عمرکوٹ میں ہونے والے ضمنی انتخاب کو لیکر آئی جی سندھ کلیم امام نے ایس ایس پی عمر کوٹ کی تبدیلی کے لیئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔

سندھ پولیس کے محکمے میں سیاسی اثرو رسوخ برقرار ہے۔ ایس ایس پی عمر کوٹ اعجاز شیخ سے آئی جی سندھ نا خوش ہیں اور آئندہ ماہ عمر کوٹ میں ضمنی انتخاب کی سیکیورٹی کو لیکر فکر مند بھی ہیں اور ایس ایس پی کی تبدیلی پر کلیم امام نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔

خط میں آئی جی سندھ نے موقف اپنایا کہ عمر کوٹ میں ضمنی انتخاب سے قبل ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی تبدیل کئے جائیں۔ ایس ایس پی اعجاز شیخ کا فوری تبادلہ وقت کی ضرورت ہے۔ اعجاز شیخ کے خلاف عمر کوٹ میں کئی مقدمات بھی درج ہیں۔

دوسری جانب آئی جی سندھ کا جیالے رہنماوں کے کارنامے بے نقاب کرنے کا مشن جاری ہے۔ رہنما تیمور تالپور کی کھلی کچری کے دوران مبینہ طور پر اسلحہ کی نمائش کی فوٹیج منظر عام پر آگئیں۔ سادہ لباس اہلکار کھلے عام اسلحہ لیے کھلی کچری میں کھڑے رہے۔ آئی جی سندھ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے مکمل رپورٹ طلب کرکے کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.