Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آئندہ ہفتے ٹائیگر فورس پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کام شروع کر دے گی، عثمان ڈار

آئندہ ہفتے ٹائیگر فورس پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کام شروع کر دے گی، عثمان ڈار
April 30, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی امور نوجوانان عثمان ڈار کہتے ہیں کہ آئندہ ہفتے ٹائیگر فورس پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کام شروع کر دے گی۔ عثمان ڈار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اگلے ہفتے ٹائیگر فورس کے نوجوانوں سے خطاب کریں گے۔ ٹائیگر فورس کے نوجوانوں کو حفاظتی سامان فراہم کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹائیگرفورس کے نوجوان مساجد میں ایس او پیز کے معاملات دیکھیں گے۔ ٹائیگر فورس یوٹیلٹی اسٹورز پرسماجی فاصلہ یقینی بنانے کیلئے کردارادا کرے گی۔ ٹائیگر فورس مختلف اداروں کو معاونت فراہم کرے گی۔