Tag Archives: حکومت

حکومت ، ای او بی آئی پنشن ، 62 فیصد ، اضافہ

حکومت نے ای او بی آئی پنشن میں 62 فیصد اضاف...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۸:۲۷ شام ۸:۲۷ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے ای او بی آئی پنشن میں 62 فیصد اضافہ کر دیا۔ ای او بی آئی پنشنرز کو 5250 کی جگہ 8500 روپے پنشن ملے گی۔ وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ میں لکھا ای او بی آئی کے اندر اصلاحات اور بہتری سے پنشن میں اضافہ ہوا۔ اقدام ریاست مدینہ کی جانب ایک اور قدم ہے۔ ہماری حکومت نے1 سال میں EOBI کے بوڑھے پنشنرزکوملنےوالی رقم 62% اضافے کیساتھ 5250 سےبڑھاکر8500 روپےکردی ہےجس سے پنشنرزکو ریٹائرمنٹ کےبعد کے ایام میں مالی تحفظ فراہم کرنےمیں مدد ملےگی۔ اس سرمائے کاکثیرحصہ خود ادارے کی اصلاح سےحاصل … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حکومت، حاجیوں کے پیسے، سود کمانے کا اعتراف، اسلام آباد، 92 نیوز

حکومت کا حاجیوں کے پیسے پر سود کمانے کا اع...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۷ شام ۱۱:۰۷ شام

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت نے حاجیوں کے پیسے پر سود کمانے کا اعتراف کر لیا۔ قومی اسمبلی میں وزارت مذہبی امور کے تحریری جواب کے مطابق حاجیوں کی جمع کروائی گئی رقم پر بینکوں سے سود لیا جاتا ہے۔ 2018 میں 21کروڑ سود کی مد میں کمائے گئے۔ حکومت نے حاجیوں کے پیسے پر سود کمانے کا انکشاف کردیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت مذہبی امور نے تحریری جواب میں اعتراف کیا کہ حاجیوں کی جمع کروائی گئی رقم پر بینکوں سے سود لیا جاتا ہے۔ گزشتہ برس 3 لاکھ 74 ہزار 857 … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

فنڈز کی عدم دستیابی، حکومت، فلاحی منصوبوں، سبسڈی کٹوتی، اسلام آباد، 92 نیوز

فنڈز کی عدم دستیابی، حکومت کی فلاحی منصوب...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۵:۵۷ شام ۵:۵۷ شام

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث فلاحی منصوبوں کی سبسڈی میں کٹوتی کردی۔ مالی سال18-2017 کے دوران وفاقی حکومت نے 72 ارب 48 کروڑ روپے کا کٹ لگایا، مالی مشکلات کے سبب سبسڈی 193 ارب 85 کروڑ کے بجائے 117 ارب ادا کی گئی۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی سبسڈی 160 ارب 87 کروڑ روپے سے کم ہوکر 149 ارب روپے تک آ گئی، پنجاب کی سبسڈی میں 13 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی، دوسری جانب سندھ حکومت کی مختلف اشیاء اور خدمات پر سبسڈی 5 ارب 84 کروڑ روپے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

فضل الرحمن، حکومت، جلد خاتمے کا دعویٰ، پشاور، جلسہ سے خطاب، 92 نیوز

ناجائز حکومت کو گھر بھیج کر رہیں گے، فضل ...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۵:۲۶ شام ۵:۲۶ شام

پشاور (92 نیوز) مولانا فضل الرحمن نے حکومت کے جلد خاتمے کا دعویٰ کر دیا، پشاور میں جلسہ سے خطاب میں کہا ناجائز حکومت کو گھر بھیج کر رہیں گے، تحریک منزل کے قریب پہنچ چکی، حکومت کی کشتی ڈانواں ڈول ہے۔ سربراہ جے یوآئی ف نے حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ناجائز حکومت کو گھر بھجوانے کی کوشش جاری رکھیں گے، یہ اس ملک کے نمائندے نہیں ہیں، ہمارے احتجاج سے حکمرانوں کی اکڑ ختم ہوگئی، آئین کی حکمرانی کیلئے جوقدم اٹھایا وہ منزل پرپہنچ رہا ہے۔ کشمیر کو بیچ دیا گیا، پتہ نہیں کشمیر پر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پٹرولیم مصنوعات ‏

ایک سال میں حکومت کو پٹرولیم مصنوعات پر ٹ...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۴:۰۱ شام ۴:۰۱ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز سے حکومت کو ایک سال میں 206 ارب 28 کروڑ روپے حاصل ہوئے۔ پٹرولیم ڈویژن نے مصنوعات کی مد میں حاصل ٹیکس اور قیمتوں میں ردوبدل کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں۔ پٹرولیم ڈویژن نے بتایا کہ موجودہ حکومت نے ایک سال میں پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں کی مد میں 206 ارب 28 کروڑ روپے عوام کی جیبوں سے نکلوا لیے۔ ایوان کو بتایا گیا کہحکومت ڈیزل پر فی لیٹر 45 روپے 75 پیسے، پٹرول پر 35 روپے، مٹی کے تیل پر 20 روپے اور لائٹ ڈیزل پر 14 روپے 98 … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

احسن اقبال ، حکومت ، پارلیمنٹ ، بے توقیر ، الزام

احسن اقبال کا حکومت پر پارلیمنٹ کو بے توق...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۹ شام ۱۱:۱۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے حکومت پر پارلیمنٹ کو بے توقیر کرنے کا الزام لگا دیا۔ احسن اقبال نے کہا ارکان کو غیرقانونی حراست میں رکھ کر اسمبلی کی کارروائی سے روک رکھا ہے۔ن لیگ کےارکان کو مقدمات میں الجھا کر اسمبلی کی کارروائی سےدور رکھا گیا۔ ہم جھکے ہیں نہ جھکیں گے ۔ احسن اقبال کا کہنا تھا تمام اسیران کا حق ہے کہ ان کو اسمبلی میں شرکت کرنے دی جائے۔ پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے باوجود ارکان کو روکا گیا۔ اسپیکر کے آرڈر کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

منظم جرائم ، کرپشن ، منی لانڈرنگ ، خاتمہ ، حکومت ، اولین ترجیح ، وزیر اعظم

منظم جرائم ،کرپشن ، منی لانڈرنگ کا خاتمہ ...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۱ شام ۱۰:۴۱ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا منظم جرائم ،کرپشن ، منی لانڈرنگ کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر اور نئے ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا کی ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تاریخ کے اہم دوراہے پر کھڑا ہے ۔ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے جہاں سیاسی لیڈرشپ نے وژن دینا ہے وہیں بیوروکریسی نے اس وژن کو عملی جامہ پہنانا ہے ۔ انہوں نے سیکریٹریز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

چیف الیکشن کمشنر تقرری، حکومت ،اپوزیشن، معاملہ طے ہوتا، نظر نہیں آتا، اعتزازاحسن، لاہور، 92 نیوز

چیف الیکشن کمشنر تقرری، حکومت اور اپوزیش...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۹:۵۴ شام ۹:۵۴ شام

لاہور (92 نیوز) حکومت مفاہمت کی بات تو کرتی ہے مگر اس پر عمل کرتی دکھائی نہیں دیتی۔ وزیراعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کیلئے دیئے گئے شہباز شریف کے ناموں پر اعتراض کیا تو اپوزیشن نے معاملہ سپریم کورٹ لے جانے کا اعلان کردیا۔ اعتزاز احسن کہتے ہیں چیف الیکشن کمشنر تقرری پر حکومت اور اپوزیشن میں معاملہ طے ہوتا نظر نہیں آتا۔ گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کے نام خط لکھ کر چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کیلئے سابق بیوروکریٹس ناصر محمود کھوسہ، جلیل عباس جیلانی اور اخلاق احمد تارڑ کے نام … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

دسمبر،حکومت، آخری مہینہ، فضل الرحمن، بڑا دعویٰ، لاہور، 92 نیوز

دسمبر حکومت کا آخری مہینہ ہے، فضل الرحمن ...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۹:۲۰ شام ۹:۲۰ شام

لاہور (92 نیوز) دسمبر حکومت کا آخری مہینہ ہے، امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن نے بڑا دعویٰ کر دیا۔ کہتے ہیں کہ آزادی مارچ کو ناکام کہنے والے اندھے ہیں۔ جے یوآئی ف کے سربراہ نے مستقبل قریب میں حکومت کیخلاف سخت فیصلوں کا عندیہ بھی دےدیا۔ فضل الرحمن کا کہنا تھا اندھے لوگ کہہ رہے ہیں آزادی مارچ ناکام ہوا، ان کا تو باپ بھی استعفیٰ دے گا، جب ہم مقابلے میں ہوں گے تو نظام کیسے چل سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مطالبے سے انحراف کیا گیا تو سخت فیصلے ہوسکتے ہیں، سی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حکومت ، قانون ، ترمیم ، اکثریت ، درکار ، ماہر قانون ، خالد رانجھا

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معامل...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۶ شام ۱۰:۴۶ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر قانونی ماہرین نے اپنی رائے دے دی۔ ماہر قانون ڈاکٹر خالد رانجھا کہتے ہیں ترمیم کیلئے اکثریت درکار ہو گی، وزیراعظم کو آرمی چیف لگانے کا اختیار ہے مگر ایسا بھی نہیں کہ وہ کسی کو بھی لگا دیں۔ ماہرین قانون عارف چودھری نے کہا وزیراعظم کے پاس یہ اختیار ضرور ہے کہ کسی کو بھی آرمی چیف تعینات کرسکیں تاہم وہ توسیع کیلئے کلی طور پر بااختیار نہیں۔ اس معاملے کو کسی کی بھی صوابدید پر چھوڑنا مناسب نہیں۔ ماہر قانون آفتاب باجوہ پرامید نظر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

احسن اقبال ، حکومت ، ملکی اداروں ، بے توقیر ، الزام

احسن اقبال کا حکومت پر ملکی اداروں کو بے ت...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۵ شام ۱۰:۲۵ شام

 کراچی (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے حکومت پر ملکی اداروں کو بے توقیر کرنے کا الزام لگا دیا۔ میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا ہم حکومت کو گھر بھیجنے میں بہت بے صبرے ہیں لیکن حکومت کو خود گھر جانے کی جلدی ہے ۔ تجربہ ناکام ہو گیا، اب حکومت فوری طور پر تبدیل ہونی چاہئے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا آج تمام اداروں کو بے توقیر کر دیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ کو تالے لگا دیئے گئے ہیں۔ ترقیاتی بجٹ پچاس فیصد سے زیادہ کاٹ دیا گیا ہے۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پنجاب اسمبلی، ن لیگ، حکومت، قانون سازی، فری ہینڈ، لاہور، 92 نیوز

پنجاب اسمبلی، ن لیگ کا حکومت کو قانون ساز...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۴:۳۸ شام ۴:۳۸ شام

لاہور (92 نیوز) پنجاب اسمبلی میں ن لیگ نے حکومت کو قانون سازی کے عمل میں فری ہینڈ دے دیا، حکومت نے اپوزیشن کی غیرموجودگی میں 12 سے زائد قانون پاس کرلیے۔ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی مفاہمتی سیاست یا اراکین کی عدم دلچسپی کے سبب اپوزیشن نے حکومت کو قانون سازی کے عمل میں فری ہینڈ دیدیا۔ پنجاب اسمبلی کے ایوان میں مسلم لیگ ن کے 166 اراکین ہیں، قانون سازی کے دوران اپوزیشن کے تمام اراکین ایوان سے ہی غائب رہے۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں قانون سازی کا آغاز ہوتے ہی مسلم لیگ ن کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اسموگ ، کمی ، حکومت ، فیکٹریاں ، بند ، فیصلہ

اسموگ میں کمی کیلئے حکومت کا فیکٹریاں بند...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۴:۲۲ شام ۴:۲۲ شام

 لاہور (92 نیوز) اسموگ میں کمی کیلئے حکومت نے فیکٹریاں بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، قصور اور شیخوپورہ میں فیکٹریاں 20 دسمبر تک بند رہیں گی۔ پنجاب حکومت نے محکمہ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ کو عملدرآمد کروانے کی ہدایت کر دی۔ قبل ازیں اسموگ سے صورتحال گھمبیر ہو گئی تھی۔ لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ ، قصوراور گردونواح میں شدید اسموگ چھائی ہوئی تھی۔ فضائی آلودگی سے صحت کے علاوہ بچوں کی تعلیم بھی متاثر ہونے لگی تھی۔ لاہور میں اسموگ چھائی رہی جبکہ فضائی آلودگی بھی بڑھ گئی ۔ ماحولیاتی آلودگی سے تحفظ کیلئے محکمہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پی ٹی آئی حکومت آئی جی پنجاب لاہور ‏ ‏92 نیوز شعیب دستگیر

پی ٹی آئی حکومت میں پانچویں آئی جی پنجا...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۶ دن ۱۱:۵۶ دن

لاہور ( 92 نیوز) پی ٹی آئی کی حکومت میں تعینات ہونے والے پانچویں آئی جی پنجاب نے عہدے کا چارج سنبھال لیا،شعیب دستگیر کا کہنا ہے کہ ریاست مدینہ بننے کا سفر مختصر عرصہ میں طے نہیں ہوسکتا،یہاں سے مدینہ کا فاصلہ دیکھ کر وقت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔ پی ٹی آئی  کی حکومت میں پنجاب پولیس کا سربراہ ایک بار پھر تبدیل کر دیا گیا، نئے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے سی پی او میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا،پنجاب پولیس کےچاق و چوبند دستے نے آئی جی پنجاب کو سلامی دی۔ چارج سنبھالنے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم ، قانونی ٹیم ، ملاقات ، آرمی چیف ، مدت ملازمت ، توسیع ، فیصلے ، اگاہ

حکومت نے آرمی چیف کی توسیع کیلئے نئی سمر...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۵ شام ۱۰:۰۵ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے آرمی چیف کی توسیع کیلئے نئی سمری کا مسودہ تیار کر لیا۔ سپریم کورٹ کے تمام قانونی اعتراضات دور کیے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وزیر اعظم ہاؤس میں مرکزی قیادت کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سینئر وفاقی وزرا اور پی ٹی آئی رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں قانونی ٹیم نے  سپریم کورٹ کےاعتراضات پربریفنگ ، مدت ملازمت میں توسیع اور تعیناتی سے متعلق سمری اور نوٹیفکیشن میں موجود ابہام پر غور کیا۔ اجلاس میں آرمی چیف … Read More

تازہ ترین ویڈیوز