یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیا کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھیں ، وزیراعظم کی اپنی ٹیم کو ہدایت


یوٹیلیٹی اسٹورز ، اشیا ، قیمتوں ، کڑی ، نظر ، وزیراعظم ، ٹیم ، ہدایت
۱۳ فروری, ۲۰۲۰ ۶:۳۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹیم کو ہدایت کی کہ کچھ بھی ہو عوام کو ریلیف دیں۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیا کی قیمتوں اور انکی ترسیل پر کڑی نظر رکھیں۔

ذرائع کے مطابق پرائم منسٹر آفس میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان بھی شریک ہوئے ۔ اس دوران ویڈیو لنک کے ذریعے سندھ اور بلوچستان کے چیف سکریٹریز نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں میں کمی اور ملاوٹ کے خاتمے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ دروان گفتگو وزیراعظم نے کہا کہ اشیاء میں ملاوٹ اور مقررہ قیمتوں سے زیادہ فروخت کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔

بعد ازاں وزیراعظم نے نیشنل الیکٹرک پاور اتھارٹی کے چیئرمین توصیف ایچ فاروقی سے بھی ملاقات کی۔

تازہ ترین ویڈیوز