ہانگ کانگ میں کورونا کیسز میں اضافے پر پیر سے تمام اسکول بند کرنیکا اعلان


ہانگ کانگ ، کورونا کیسز میں اضافے ، پیر ، تمام اسکول بند ، اعلان ، 92 نیوز
11 جولائی, 2020 8:39 شام

ہانگ کانگ (92 نیوز) ہانگ کانگ میں کورونا وائرس کے مقامی سطح پر کیسز میں اضافے کے بعد پیر سے تمام اسکول بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

مقامی سطح پر کورونا وائرس کے 30 کیسز سامنے آنے کے بعد ہانگ کانگ میں وائرس کا نیا گڑھ بننے کا خدشہ ہے، ان کیسز میں سے 11 کی تصدیق ایک ہی ہاؤسنگ بلا ک میں ہوئی ہے۔

ہانگ کانگ حکومت کی جانب سے موجود ہ صورتحال کے پیش نظر تمام اسکول بند کرنے اعلان کردیا گیا ہے۔

ایجوکیشن بیورو کی جانب سے جاری اعلامیہ مطابق اسکول اس وقت تک بند رہیں گے جب تک حکومت کی جانب سے کوئی حکم دوبارہ جاری نہیں کیا جاتا۔

تازہ ترین ویڈیوز