ہارون آباد میں بچوں سے بد فعلی کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالا گروہ گرفتار


haroon abad
۲۱ مئی, ۲۰۲۰ ۱۰:۵۶ شام

ہارون آباد ( 92 نیوز) ہارون آباد میں بچوں سے بدفعلی کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا گروہ منظر عام پر آگیا ، ایک فیملی نے پولیس کو اطلاع کی تو 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا تاہم ملزمان کی دھمکیوں نے مدعی پارٹی پر زندگی تنگ کردی۔

قصور کے بعد ہارون آباد  میں بھی بچوں سے بدفعلی کرکے ویڈیو بنانے اور بلیک میل کرنے والا گروہ متحرک ہے ،  ملزمان لڑکوں کو ورغلا کر بدفعلی کرتے اور ویڈیو بناکر بلیک میل کرتے ہیں، ویڈیوز بناکر فروخت بھی کی جاتی ہیں۔

خادم حسین اور اس کے ساتھیوں نے صفدر نامی لڑکے کو بدفعلی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنالی، بااثر ملزمان متاثرہ لڑکے اور اس کے والدین کو بلیک میل کرتے رہے، ڈیمانڈ پوری نہ ہونے پر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

بلیک میلنگ سے تنگ متاثرہ لڑکے کے والدین نے پولیس کو اطلاع دی تو دھندے میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس نے چار ملزموں کاشف، رضوان، سیف اللہ اور اعجاز کو گرفتار کرلیا تاہم سرغنہ خادم نہ پکڑاجاسکا۔

ملزمان کی طرف سے صفدر کے والدین پر صلح کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے اور دھمکیاں دی جارہی ہیں جس پر متاثرہ خاندان خوف میں مبتلا ہے، اہل علاقہ نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.