گڈزٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ختم ہوتے ہی اندرون ملک سامان کی ترسیل شروع

۱۸ مئی, ۲۰۱۷ ۹:۲۵ شام

کراچی (92نیوز)گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ختم ہونے کے بعد اندرون ملک سامان کی سپلائی شروع ہوگئی ہے ۔

ٹرانسپورٹرز ذرائع کے مطابق دونوں بندرگاہوں اور کنٹینر ٹرمینلز سےمجموعی طور پرچار ہزار چار سو سترکنٹینرز کلیئر کردیئے گئے ہیں ۔ تاہم کنٹینرزکی ترسیل کومعمول پرآتے آتے دو سے تین ہفتے لگ جائیں گے ۔ٹرانسپورٹرز ذرائع کے مطابق  رمضان المبارک  کے پیش نظر اشیائے خورونوش اورادویات کے کنٹینرز کو ترجیحی بنیادوں پرپورٹ سے نکالاجا رہا ہے ۔

 

تازہ ترین ویڈیوز