گلوکارہ رابی پیرزادہ غیرقانونی طور پر مگر مچھ ، سانپ پالنے کے کیس میں بری


گلوکارہ ، رابی پیرزادہ ، غیرقانونی طور ، مگر مچھ ، سانپ پالنے ، کیس ، بری
۱۳ فروری, ۲۰۲۰ ۸:۳۸ شام

 لاہور (92 نیوز) لاہور کی مقامی عدالت نے گلوکارہ رابی پیرزادہ کو غیرقانونی طور پر مگر مچھ اور سانپ پالنے کے کیس میں بری کر دیا۔

لاہور کی مقامی عدالت میں گلوکارہ رابی پیرزادہ کیخلاف غیرقانونی طور پر مگرمچھ اور سانپ پالنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے رابی پیرزادہ کو مقدمہ میں بری کرنے کا حکم دیدیا۔

دوران سماعت رابی پیرزادہ کے وکیل بیرسٹر حسن خالد رانجھا کا دلائل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وائلڈ لائف نے رابی پیر زادہ کیخلاف کارروائی پہلے شروع کی جبکہ سرچ وارنٹ بعد میں لیے جو قانون کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ وائلڈ لائف نے ذاتی رنجش کی بنیاد پر رابی پیرزادہ کو مقدمہ میں ملوث کیا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد گلوکارہ رابی پیرزادہ کو بری کر دیا۔

تازہ ترین ویڈیوز