گرفتار کیا گیا تو آصفہ بھٹو زرداری جدو جہد کو لیکر چلیں گی ، بلاول بھٹو


bilawal گرفتار ‏ آصفہ بھٹو زرداری ‏ جدو جہد ‏ بلاول بھٹو راولپنڈی ‏ ‏92 نیوز چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی ‏ بلاول بھٹو زرداری ‏ آصفہ بھٹو ‏ نیب ‏ اولڈ ہیڈ کوارٹر ‏
۱۳ فروری, ۲۰۲۰ ۱۲:۵۲ شام

راولپنڈی ( 92 نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر مجھے گرفتار کرلیا گیا تو میرے بعد آصفہ بھٹو زرداری جدو جہد کو آگے لیکر چلیں گی ۔

نیب اولڈ ہیڈ کوارٹر میں  پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میں نے پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کے خلاف جہاد کی بات کی تو نوٹس آگیا، نیب کی جانب سے بار بار ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے، ایک سال پہلے سوالات کے جواب دیے اب اچانک پھر پتہ نہیں کیوں بلا لیا، اب تک تین دفعہ میں نے سوالات کے جواب دیے ،ایک سال پہلے چیف جسٹس نے کہا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری بے گناہ ہے، حکومت اور نیب کی طرف سے میری سیاسی کردار کشی ہو رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین کو یہ پتہ نہیں کہ دباؤ کے باوجود ہم اپنی جدوجہد سے پیچھے  نہیں ہٹیں گے، ہماری غلط فہمی تھی کہ نیب والے ایک سال کے بچے پر مقدمہ نہیں بنائیں گے،جب میرے پاس اس وقت کوئی عوامی عہدہ نہیں تھا تو نیب کا بلانے کا کیا تک بنتا ہے، دو کمپنیوں کے درمیان معاملات سے کیا تعلق؟ ۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے غریب عوام پس رہے ہیں، ہم پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کو نہیں مانتے،  ہم پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کو پھاڑ کے پھینک دیں گے،  سب کا معاشی قتل کرکے  کہتے ہیں قبر میں سکون ملے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جس طرح قائد ایوان کا ہونا ضروری ہے اسی طرح اپوزیشن لیڈر کا بھی ہونا بہت ضروری ہوتا ہے ، ہم  امید کرتے ہیں کہ  اپوزیشن لیڈر جلد از جلد آئیں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز