کورونا نے مزید 65 افرادکی جان لے لی، 2 ہزار 752 نئے کیسز رپورٹ


ملک بھر ، کورونا ، 65 افراد جان لے لی ، اسلام آباد ، 92 نیوز
11 جولائی, 2020 9:10 دن

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا  کیسز میں بتدریج کمی آنے لگی۔ ایک لاکھ 53 ہزار 134 افراد صحتیاب ہوگئے۔ ایک دن میں 2 ہزار 752 کیسز اور 65 اموات رپورٹ ہوئیں۔ کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار 351 تک پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2 ہزار 752 نئے کورونا کیسز سامنے آئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار 351 تک پہنچ گئی۔

سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی، مجموعی کیسز ایک لاکھ 2 ہزار 368 ہو گئے۔ پنجاب میں 85 ہزار 991، خیبرپختونخوا 29 ہزار 775، اسلام آباد میں 13 ہزار 927، بلوچستان 11 ہزار 128، گلگت بلتستان میں 1630 اور آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 1532 ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ  گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 65 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق افراد کی تعداد 5123 ہو گئی۔ پنجاب میں سب سے زیادہ 1985 افراد، سندھ میں 1713، خیبرپختونخوا 1074، بلوچستان 126، اسلام آباد 147، گلگت بلتستان 36 اور آزاد کشمیر میں 42 افراد دم توڑ گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کا کہنا ہے پاکستان میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی  تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 134 تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 23 ہزار 569 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ مجموعی طور پر 15 لاکھ 38 ہزار 427 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.