کورونا سے عالمی اور علاقائی معیشت موجودہ اندازوں سے زیادہ متاثر ہوگی ، رپورٹ


کورونا ، عالمی ، علاقائی معیشت ، اندازوں ، متاثر ، رپورٹ
۰۹ اپریل, ۲۰۲۰ ۵:۳۹ شام

 لندن (92 نیوز) کورونا کے عالمی معیشت پر اثرات بارے انسٹیٹیوٹ فار فسکل افیئرز نے وارننگ دے دی۔ رپورٹ کے مطابق کورونا سے عالمی اور علاقائی معیشت موجودہ اندازوں سے زیادہ متاثر ہو گی۔

انسٹیٹیوٹ فار فسکل افیئرز کی رپورٹ میں کہا گیا کہ سرمایہ کاری طویل عرصہ کیلئے جنوری 2020 کے پیمانے پر واپس نہیں آسکے گی۔ دنیا کی آدھی آبادی غربت کی لکیر سے نیچے چلی جائے گی۔ صحت، خوراک اور زراعت کے شعبے سب سے زیادہ متاثر ہونگے۔ کمزور معیشتوں پر سب سے زیادہ برے اثرات پڑیں گے۔ قرض لیکر ریاستی امور چلانے والے ممالک کو سب سے زیادہ نقصان ہو گا۔

رپورٹ کے مطابق عالمی مالیاتی اداروں اور بڑی معیشتوں کے درمیان فوری تعاون کی ضرورت ہے۔ معاشی اور مالیاتی زوال کے اندازے لگانے میں باہمی معاونت کرنا ہو گی۔ یہ معاونت فوری طور پر شروع کرنا پڑے گی۔ مالیاتی اداروں اور بڑی معیشتوں کی جانب سے سپورٹ پیکیج معاشی بحالی میں کامیاب ہوتے نظر نہیں آرہے۔ عالمی اور علاقائی معاشی حکمت کی تشکیل نو لازم ہو چکی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز