Mobile App Live TV Careers
23
May

کوئٹہ میں پاور شو،کھلاڑیوں کے روایتی رنگ، خواتین اور بچوں کا جوش بھی قابل دید

May 19, 2017 22:28 pm

PTI-COLOURS

کوئٹہ (92نیوز)تحریک انصاف کے کوئٹہ پاور شو میں بھی کھلاڑیوں نے رنگ جمادیا۔ کپتان کا ہم شکل شرکا کی توجہ کا مرکز بنا رہاجبکہ خواتین اوربچوں کا جوش بھی قابل دید رہا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈئم پہنچے تو عوام نے انکا بھرپور جوش و خروش سے استقبال کیا۔ پارٹی نغموں اور عطاءاللہ عیسی خیلوی کی پرفارمنس سے بھی وقتا فوقتاً کھلاڑیوں کا خون گرمایا جاتا رہا ۔ جلسے میں عمران خان کا ہمشکل بھی خاص توجہ کا مرکز بنا رہا کبھی کپتان کی طرح عوام کا جوش بڑھاتا تو کبھی کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں کھنچواتا۔ جلسے میں خواتین اور بچوں نے بھی بھرپور شرکت کی جو کپتان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بیتاب تھے اور جونہی عمران خان اسٹیج پر آئے تو ایوب اسٹیڈئم کھلاڑیوں کے نعروں سے گونج اٹھا۔

کپتان کا جلسہ کسی بھی صوبے یا شہر میں ہو کھلاڑیوں کا جوش و خروش آسمان کی بلندیوں پر ہوتا ہے جو تمام تر خطرات کے باوجود اپنے قائد کی ایک پکار پر چلے آتے ہیں۔



Comments

comments