Mobile App Live TV Careers
23
May

کلبھوشن کے معاملے پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے،شیری رحمان

May 18, 2017 20:56 pm

sherry rehman

اسلام آباد(92نیوز)پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کلبھوشن یادیو کےمعاملے پر قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کااجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا،کہتی ہیں کہ حکومت نے عالمی عدالت  میں دفاع کیلئے ناتجربہ کار قانونی ٹیم مقرر کی۔

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کے معاملے پر افسوس کے ساتھ غم وغصہ بھی ہے، ہمارا  دفتر خارجہ غیر فعال ہے، اور اس کا کوئی سربراہ بھی نہیں۔ کلبھوشن کیس میں حکومت کی جانب سے کوئی منظم تیاری نظر نہیں آتی۔ عالمی عدالت انصاف میں وکیل فوج نے بھجوایا تو حکومت کیا کررہی تھی۔ رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کیس میں مس ہینڈلنگ کی گئی ہے، بھارت کا ایڈہاک جج عالمی عدالت انصاف میں موجود تھا، حکومت بتائے اپنا ایڈہاک جج کیوں عالمی عدالت انصاف میں نہیں بٹھایا۔



Comments

comments